ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان، 20 دسمبر کو ووٹنگ

چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان، 20 دسمبر کو ووٹنگ

Wed, 27 Nov 2024 12:02:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)الیکشن کمیشن نے آج چار ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام نشستوں پر 20 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جن ریاستوں میں یہ ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور ہریانہ شامل ہیں۔

آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا کی 3 سیٹیں تب خالی ہوئی تھیں جب وائی ایس آر کانگریس کے اراکین وینکٹ رمن راؤ موپی دیوی، بیڑا مستان راؤ یادو اور ریاگا کرشنیّا نے اگست میں ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ راجیہ سبھا رکن کی شکل میں یادو اور کرشنیّا کی مدت کار 21 جون 2028 کو ختم ہونی تھی، جبکہ موپی دیوی کو 21 جون 2026 میں سبکدوش ہونا تھا۔

اڈیشہ میں راجیہ سبھا کی ایک سیٹ اس وقت خالی ہوئی تھی جب سجیت کمار نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد انھیں بی جے ڈی کے ذریعہ معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار 2 اپریل 2026 کو ختم ہونی تھی۔ مغربی بنگال کی بات کی جائے تو ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار نے کولکاتا میں ایک زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل معاملہ کے بعد اپریل ماہ میں استعفیٰ دیا تھا۔ وہ اپریل 2026 میں سبکدوش ہونے والے تھے۔ اسی طرح بی جے پی کے کرشن لال پنوار نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ہریانہ سے راجیہ سبھا کی اپنی سیٹ چھوڑ دی تھی۔


Share: